تازہ دم سمارٹ چاق و چوبند رہنے کیلئے خوتین کا سلمنگ سنٹرز سے رجوع اور گھریلو ٹوٹکے آزمانے کے رجحان میں اضافہ

لاہور(رفیعہ ناہید اکرام)اچھے رشتوںکے حصول، سٹائلش کپڑے زیب تن کرنے کے شوق ، چارمنگ وکم عمرنظرآنے کی تمنا اوربیماریوںسے بچاؤ کیلئے خواتین میں سلمنگ سنٹرز سے رجوع کرنے کے علاوہ مختلف گھریلوٹوٹکے آزمانے کے رجحان میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ ہرعمر ، طبقے اور شعبے کی خواتین فٹنس ، سمارٹ نیس، باڈی ٹوننگ اور موٹاپے سے نجات کیلئے کھانے پینے میں احتیاط کرنے، کیلوریز کاخیال رکھنے اور ورزش، چہل قدمی، واک میں خصوصی دلچسپی کااظہارکرنے لگی ہیںاور ریس کورس پارک، باغ جناح ، ماڈل ٹاؤن پارک ،ہاؤسنگ سوسائیٹیوںیاگھروںکے قریب پارکوں کے جاگنگ ٹریکس پراہتمام سے اہل خانہ یاسہیلیوںکے ہمراہ واک کرتی نظرآتی ہیں بعض صاحب حیثیت خواتین جدیدمیڈیکل سائنس کی ترقی سے فائد ہ اٹھاکرآپریشن کے ذریعے فالتوچربی اوروزن سے نجات حاصل کررہی ہیںجبکہ لاتعداد خواتین سب کچھ چھوڑکر ماہرین غذائیت کے تیارکردہ ڈائیٹ پلانزپر عمل کرررہی ہیںدوسری جانب کچھ خواتین نے کسی ڈاکٹرسے مشورے کے بغیر اشتہارات سے متاثرہوکرضرررساں ادویات، سپلیمنٹ اور سلمنگ ٹی کااستعمال کرکے نقصان بھی اٹھایاہے، دوسری جانب جم میں غیرتربیت یافتہ انسٹرکٹر ز بھی خواتین کی صحت سے بری طرح کھیل رہے ہیںجبکہ بعض خواتین گھرسے نکل کرکسی دوسری جگہ جاکرایکسرسائزکرنے کے جھنجھنٹ سے نجات کیلئے گھروںمیں ہی دوچارایکسرسائزمشینیںرکھ کرورزش کرناشروع کردی ہے اورکسی ٹرینرکے بغیرورزش انکے لئے طبی مسائل کاباعث بن رہی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز گلبرگ کے ایک سلمنگ سنٹرکوجوائن کرنے والی خواتین عالیہ نسیم اور نگہت نذیرنے نوائے وقت سے گفتگومیںبتایاکہ بڑھتے ہوئے چیلنجزکے باعث ہم گھریلو خواتین بھی ڈرائیونگ سیکھ کر فعال زندگی گزاررہی ہیںجس کیلئے ہم تازہ دم چاق اورچوبند رہناچاہتی ہیں جویاموٹاپے سے نجات اور واک ایکسرسائزکے بغیرممکن نہیں ۔ ورکنگ لیڈی سدرہ شوکت نے بتایا کہ دفتر میںلگاتار کام کے بعد شام کے بعد گھرپہنچنے کی وجہ سے واک ایکسرسائزآسان نہیں ہوتی جس سے اکثرلڑکیاں شادی سے پہلے موٹاپے کاشکارہوجاتی ہیں اور کم عمر ہونے کے باوجود عمررسیدہ نظرآنے لگتی ہیںجس سے اچھے رشتوں کاحصول بہت مشکل ہوجاتاہے ۔جم انسٹرکٹر فائزہ حمید نے بتایاکہ گھرمیں ایکسرسائز کرنے سے پہلے اگر کسی جم میں اچھی ٹرینرسے باقاعدہ ورزش کرنے کی تربیت حاصل کرلی جائے تومطلوبہ نتائج کاحصول آسان ہے لیکن اگر ازخود شروع کردیں توفائدے کی بجائے نقصان ہوتاہے۔ ماہر غذائیت ڈاکٹر کنول صبا نے بتایاکہ جنک فوڈز کا ستعمال سمارٹ نیس کادشمن ہے ، خواتین پھلوں سبزیوں کااستعمال کریں کھانے کے بعد بہت زیادہ پانی نہ پیئیں بھوک رکھ کر کھائیں اور وزن کم کرنے کیلئے از خود ڈائٹ پلان تیار کرنے کی بجائے اپنی صحت کومدنظررکھ کرکسی ماہر سے تیار کروائیں ۔

ای پیپر دی نیشن