348 ارکان پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے آخری نوٹس

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمشن نے 348 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے آخری نوٹس جاری کر دیا ہے، (آج) ہفتہ کو گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت قواعد کے مطابق معطل کردی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمشن کے مطابق اب تک 82 سینیٹروں نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ قومی اسمبلی کے 268، پنجاب اسمبلی کے 371، سندھ اسمبلی کے 168، خیبرپی کے کے اسمبلی کے 71 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 50 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن