لاہور(آئی این پی) حکومت نے درآمدی گیس کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے‘ ایل این جی 23 روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا، درآمدی گیس کے نرخ بھی بڑھا دیئے گئے، اضافہ بجلی، زرعی اور صنعتی صارفین کو برداشت کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے فیصلے کی کاپی پی ایس او، سوئی ناردرن اور سدرن کو ارسال کر دی۔ ایل این جی کی قیمت 8.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔