لیاقت علی خان کی برسی کے سلسلے میں خصوصی نشست آج ایوان کارکنان میں ہو گی

Oct 15, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے ممتازرہنما‘آل انڈیا مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی65 ویں برسی کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج ہفتہ 15اکتوبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہورہی ہے۔ اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں