راولپنڈی: بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، خاتون جاں بحق وارڈ بوائے سمیت 4 زخمی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دو مسلح گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ہسپتال کے ایک وارڈ بوائے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے مریضوں اور انکے لواحقین میں سراسمیگی پھیل گئی۔بتایا گیا ہے ہ تھانہ صادق آباد میں واقع ایک مینار والی مسجد کے قریب امیر افضل عرف بجل گروپ کے لوگوں میں آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس میں فائرنگ کے باعث 45 سالہ مظہرم بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچایا گیا۔ اس اثناء میں اسی گروپ کے تقریباً 20 مسلح افراد ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں گھس آئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر نعمان وارڈ بوائے کو تین گولیاں لگیں جبکہ اسی گروپ کا ابرار‘ شکیل اور شہباز بھی شدید زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مضروبہ مظہرم بی بی دم توڑ گئی۔ خاصی دیر کے بعد نیو ٹاؤن‘ وارث خان اور صادق آباد سرکل کی پولیس بھاری تعداد میں ڈی ایس پی راجہ طیفور کی قیادت میں پہنچی اور 11 ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...