وارڈنز کی نااہلی، تجاوزات، انتظامیہ کی عدم دلچسپی، ٹریفک جام گھمبیر مسئلہ بن گیا

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں’’ ٹریفک جام‘‘ سب سے بڑا مسئلہ بن گیا۔ شہری سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے،آلودگی اور شور سے چڑچڑے پن کا شکار اور نفسیاتی مریض بن رہے ہیں جبکہ اس صورتحال سے ایندھن بھی ضائع ہو رہا ہے۔ ٹریفک پولیس سمیت تما م متعلقہ محکمے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اور منصوبہ بندی کی بجائے دوسروں پر ملبہ ڈال کر اپنے فرائض سے سبکدوش ہوجاتے ہیں۔ نوائے وقت سروے کے مطابق وارڈنز کی نااہلی، ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی ،ٹرانسپورٹ پلاننگ کے فقدان اور تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہر بھر کی سڑکوں پر ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر سارا دن ٹریفک کا بد ترین جام رہتا ہے اور لوگ گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جبکہ اورنج لائن ٹرین کی تعمیر کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ حتیٰ کہ مریضوں کو لے کر جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی نظر آتی ہیں۔ وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب یا ٹولیوں کی شکل میں گپیں مارنے میں مگن ہوتے ہیں۔ ہر سڑک پر مختلف متعلقہ محکموں کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...