مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام آباد بند کرانے کا فیصلہ انکا اپنا ہے، اب ایسا وقت نہیںکہ عمران خان اکیلے فیصلے کریں اور ساری اپوزیشن اس پر عمل کرے۔ وہ گزشتہ روز مانچسٹر میں ایک عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مسئلہ کشمیر پر پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے اور بھارت کا کشمیریوں پر ظلم برداشت نہیں کیا جائیگا‘ کشمیر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عشائیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔