بلوچستان:ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرسمیت 3 اہلکاروں پرکرپشن کا الزام

Oct 15, 2016

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے بلوچستان میں کرپشن کا کیس سامنے آ گیا۔ ڈپٹی ڈائریکر رضوان اسلم سمیت3 اہلکاروں پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق تحقیقات میںڈپٹی ڈائریکٹر سمیت3 اہلکاروں پر کرپشن ثابت ہوئی ہے۔ کچلاک میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران برآمداشیا میں خورد برد کی گئی جب کہ اہلکاروں نے گودام کے مالک اور مقامی افرادسے پیسے بھی لئے۔ اہلکاووں کے خلاف درخواست کچلاک کے تاجر عبدالحمید خان کی طرف سے دی گئی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث ایف آئی اے دفتر کا سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی ضائع کر دیا گیا۔ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں