مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل نے یونیسکو سے ہر طرح کا تعاون معطل کر دیا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کلچرل ادارے کی طرف سے مسجد اقصی کے احاطے میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف قراردادپاس ہونے پر تعاون معطل کیا۔ قرارداد میں کہاگیا ہے کہ مسجد اقصی کااحاطہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے تعلق رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ قرارداد پاس کرکے یونیسکو اپنی قانونی حیثیت کھو چکاہے۔
اسرائیل نے یونیسکو سے ہر طرح کاتعاون معطل کر دیا
Oct 15, 2016