لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 30اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کو رہا کرکے بیرون ملک بھیجا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔ حکمران بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کیلئے آسیہ مسیح کو ملک سے بھگانے سے باز رہیں۔ سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ حکومت انسداد توہین رسالت کیلئے 295سی پر عملدر آمد یقینی بنائے۔ سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اہلسنّت پاکستان، مرکزی جمعیت علماء ، تحریک مشائخ اہلسنّت ، انجمن طلباءاسلام ، مصطفائی تحریک ، سنی علماءبورڈ، جانثاران ختم نبوت ، پاکستان فلاح پارٹی، تحریک فروغ اسلام، تنظیم المساجد ، تحریک فروغ اسلام ، مرکزی مجلس چشتیہ کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔ علاوہ ازےں جماعت اہلسنّت کے ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کے مقدمہ میں آئین ، قانون اور شریعت پر عمل یقینی بنایا جائے۔
”حکومت انسداد توہےن رسالت کےلئے 295سی پر عملدرآمد ےقےنی بنائے“
Oct 15, 2016