لاہور ( خصوصی رپورٹر) صوبائی وزےر تعلےم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف شعور بےدار کرنے کے لےے نصاب مےں مضامےن شامل کےے جائےں گے۔ معاشرے سے انتہاءپسندی کے خاتمے کے لےے تعلےمی نصاب مےں تبدےلی نا گزےر ہے۔ امن کے فروغ اور انسداد دہشت گردی کے نصاب کو متعارف کروانے مقصدبچوں کو اسلام کی اصل تعلےمات سے روشناس کرواناہے۔ صوبائی وزےر تعلےم رانا مشہود خاں کی زےر صدارت اجلاس مےں پنجاب ٹےکسٹ بک بورڈ کے زےر اہتمام چھپنے والی کتب مےں نےشنل اےکشن پلان کے تحت تحمل، برداشت اور رواداری کے پےغامات کو نصاب مےں شامل کرنے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لےا گےا ۔