کراچی (اسپورٹس رپورٹر)فٹبال حلقوں نے عالمی تنظیم فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وقت آگیا ہے فیفا اپنی نگرانی میں صاف شفاف انتخابات کا انعقات کر کے حقیقی فٹبال کے نمائندوں کو موقع دے۔ سابق فیفا ریفری احمد جان نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی حکومت بر سر اقتدار ہوتی ہے وہ فٹبال فیڈریشن کو رشوت کے طور پر اپنے لوگوں کے سپرد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ تمام جلسے جلوس احتجاج معصوم کھلاڑیوں اور کلبوں کو استعمال کر کے اپنی نوکریاں بچانے کے چکر ہے۔ ہم میں سے کسی کا اگر ماری پور ہاکس جانا ہو تو وہ فیفا کے فنڈ سے کراچی فٹبال ہاوس ماریپور کی عمارت کی حالیہ خستہ حالی جو استعمال میں لائے بغیر زمین بوس ہو رہی ہے ہیروئنچیوں اور ہاکس بے تفریح کیلیئے آنے والوں کے لیئے رہائش کے طور استعمال ہورہی ہے ۔سندھ فٹبال فیڈریشن کی نااہلی کی واضع مثال ہے۔