طارق مدنی کا دفاع امہات المومنین ؓ و صحابہ کرامؓ مہم کا اعلان

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمودمدنی نے کہا ہے کہ امہات المومنین ؓ و اصحاب رسولﷺ کا مقام ،شان و مرتبہ بلند و بالا اور اعلیٰ ہے جس کا دفاع ہر اہل ایمان پر فرض ہے چناںنچہ امہات المومنینؓ و اصحاب محمدﷺکی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف توہین رسا لت ﷺ کی طرز پر قانون سازی نہایت ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع امہات المومنین ؓ و اصحاب محمدﷺ مہم کا با ضابطہ اعلان کرتے ہوئے کیا و ہ المدنی قرآن اکیڈمی شیرشاہ میں قاری تا ج محمد مکی ، مولانا عبدالماجد فاروقی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن