لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے نان کیش بینکاری لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس پر نظرثانی کی سفارش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام کاروباری تنظیموں اور ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس متفقہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کے حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں کیونکہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے باعث اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی اور عوام کا بینکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔
ود ہولڈنگ ٹیکس پر نظرثانی کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہیں: خلدون جاوید
Oct 15, 2017