کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کی بیوہ بھی انتقال کرگئیں ۔ وہ کراچی میں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ امین فہیم کی اہلیہ کی وفات پر پارٹی سربراہ بلاول بھٹو زرداری ‘ آصف علی زرداری‘شاہ محمودقریشی سمیت قائدین نے اظہار افسوس کیا ہے ۔