;; پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے شبہات جائز ہیں: رچرڈ اولسن

Oct 15, 2017

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی امور سمیت دیگر سٹرٹیجک معاملات پر مزید ہم آہنگی کا خواہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ اولسن، جو امریکی سفیر برائے پاکستان بھی رہ چکے ہیں، نے کہا کہ افغانستان کے تناظر میں پاکستان کے قومی سلامتی کے حوالے سے شبہات جائز ہیں اور یہ کہ پاکستان اس بات کی یقین دہانی چاہتا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہو۔اولسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ افغان پالیسی میں فوجی پہلووں پر توجہ دی گئی ہے جبکہ مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اس نقطے پربھی زور دیا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم طالبان کا دفتر بند کرنے سے امن مذاکرات کی کوششیں متاثر ہوں گی اور امریکہ کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مزید علاقائی اور بین الاقوامی نمائندوں کو شامل کرنا چاہیے۔لیکن انہوں نے زور دیا کہ مسئلے کے سیاسی حل کیلئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔
رچرڈ اولسن

مزیدخبریں