پیپلزپا رٹی آئندہ انتخا با ت پا رلیمنٹرینز کے نا م پر نہیں لڑیگی ،انتخابی مہم کاآغا ز 30 نومبر کو یو م تا سیس پرہو گا

کراچی(سٹاف ر پو رٹر) پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلز پارٹی کے نام سے لڑنے اور ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑا جائے گا اور انتخابی نشان تیر کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلیے انتخابی مہم کا آغازپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس30نومبر کو گولڈن جوبلی تقریبات سے کردیاجائے گا ۔سندھ کے سوا باقی تمام صوبوں میں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرے گی۔ انتخابی معاملات کی نگرانی کیلیے قومی اور صوبائی سطح پر پانچ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ، انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی بلال بھٹوزرداری اور سیاسی معاملات آصف علی زرداری دیکھیں گے، انتخابات سے قبل قانونی مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکو پیپلز پارٹی میں ضم کیا جائے گا۔ اگر کوئی قانونی رکاوٹ پیش نہ آئی تو آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پیلٹ فارم سے حصہ لیا جائے گا۔ انتخابی نشان تیر الاٹ کرنے کیلیے درخواست دی جائے گی۔سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کیخلاف کسی بھی بڑے انتخابی اتحاد کی تشکیل میں ایم کیوایم پاکستان کو شامل ہونے سے روکنے کیلیے ان کی قیادت سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...