برطانوی فوجی سربراہ کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات، خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوںکا دورہ، درہ خیبر کا معائنہ کیا

Oct 15, 2017

راولپنڈی (صباح نیوز) برطانوی فوج کے جنرل سر نیکولیس پیٹرک کارٹر نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر انہیں آپریشن ردالفساد بارڈر مینجمنٹ اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور فاٹا میں پاک فوج کی طرف سے شروع کئے لئے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ سر نیکولیس پیٹرک کارٹر نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے تاریخی خیبر پاس کا معائنہ کیا۔ اس سے پہلے جب وہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور پہنچے تو انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ دریں اثناء پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 136ویں لانگ کورس پاسنگ آئوٹ کی تقریب ہوئی۔ برطانوی جنرل مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں