فرید آباد (نیٹ نیوز) بھارتی ضلع فرید آباد میں گائے کا گوشت سپلائی کرنے کے الزام میں انتہاپسند ہندوئوں نے 5مسلمان نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ موجیسر پولیس سٹیشن میں15 سے 20نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مسلمان نوجوان آسان، شہزاد، شکیل، سو نو اور آزاد کا تعلق ضلع فرید آباد کے ایک گائوں سے ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق گوشت بھینس کا تھا۔
بھارت : گائے کا گوشت سپلائی کرنے کا الزام ، ہندووں کا 5مسلمانوں پر تشدد
Oct 15, 2017