بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ خلیل شہید چار بچوں سمیت 5 شہری زخمی

راولپنڈی، اسلام آباد (صباح نیوز+نوائے وقت نیوز+ نوائے وقت رپورٹ)آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ خلیل شہید ہوگیا۔ بھارتی جارحیت سے چار بچوں سمیت 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 45 سالہ قراة العین، 14 سالہ ہمایوں، 10 سالہ محی الاسلام، 6 سالہ عائقہ اور 45 سالہ سکندر حسین شامل ہیں۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے اس بار بھی منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کی کئی چوکیاں تباہ ہوگئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بھارتی فوج نے تیتری نوٹ، منوا، ستوال اور بالاکوٹ کے دیہات کو نشانہ بنانے کے علاوہ راولا کوٹ، پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر موجود سیاحوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال 1150 مرتبہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 45 شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی بچے بھی شہید ہوئے۔
بھارتی فائرنگ


a

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...