موجودہ حالات میں الیکشن جلد ہوتے نظر آرہے ہیں وزیراعظم بنا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا عمران خان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہائیکورٹ نے کہا تو الیکشن کمشن میں پیش ہو جاﺅں گا‘ وزیراعظم بنا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘ عدالت نے نااہل کیا تو گھر چلا جاﺅں گا۔ لاہور کی قیادت اور کارکنوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) اپنی حکومت پر خودکش حملہ کر رہی ہے ان حملوں سے حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی‘ موجودہ حالات میں الیکشن جلد ہوتے نظر آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جلسے پورے پاکستان میں شروع ہوچکے ہیں۔ الیکشن سے پہلے ہماری تیاری مکمل ہونی چاہئے۔ الیکشن کی تیاری کیلئے صرف ایک ماہ ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں علیم خان‘ یاسمین راشد‘ اعجاز احمد‘ سعدیہ سہیل رانا شامل تھیں۔ آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف لاہور اور تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج بروز اتوار کی شام اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن منعقد ہوگا۔ جس میں صوبے بھر سے پارٹی رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان پارٹی ورکروں کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی دیں گے۔ آئی این پی کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا میں پاکستان کا ترجمان ہوں،اپنے ملک کی ترجمانی کروں گا۔شہبازشریف کے ڈرامے کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے،ہم سے چیئرمین نیب کے معاملے پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ اللہ سے ایک باری مانگ رہا ہوں اس ایک باری میں کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا ، ان سب کو پتہ ہے میں آگیا تو یہ بچ نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے جمہوریت ڈی ریل ہو ۔ 1970 کے بعد سے پاکستان نے کوئی شفاف الیکشن نہیں ہوا ۔ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی یہ کیسی جمہوریت ہے ۔ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بل پاس کرتی ہے ۔ دنیا میں کہیں مجرم کو پارٹی سربراہ بنانے کے لئے بل پاس نہیں ہوتا ۔نیوز لیکس نریندر مودی کا ایجنڈا ہے ۔ چوری بچانے کے لئے عدالت اور فوج کو برا بھلا کہا جا رہا ہے ۔ یہ لوگ فوج کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ۔ ان لوگوں کو جسٹس قیوم جیسے ججز چاہئیں ۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...