;;مقدمات سے گھبرانے والے نہیں پارٹی کارکن قیمتی اثاثہ ہیں: مریم نواز

Oct 15, 2017

اسلام آباد+ لاہور (آئی این پی+ این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، پارٹی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اب آپ سے 19 اکتوبر کو ملاقات ہوگی۔ خواتین کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، کارکنوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائیگا۔ واضح رہے 19 اکتوبر کو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں۔ انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں انکی رہائش گاہ لے جایا گیا۔

مزیدخبریں