لندن (عارف چودھری ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنما¶ں کا اہم اجلاس لندن میں طلب کر لیا ہے جن پارٹی رہنما¶ں کو لندن طلب کیا ہے ان میں راجہ ظفر الحق، خواجہ سعد رفیق، دانیال عزیز، زاہد حامد، پرویز رشید، خواجہ آصف، احسن اقبال، سائرہ افضل تارڑ شامل ہیں۔ نوازشریف لیگی قائدین سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ احتساب عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر بھی مشاورت کی جائیگی۔ شہبازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔