پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سفیدچھڑی کی اہمیت اجاگرکرنے کی مناسبت سے پشاورپریس کلب میںایک سیمینار کا انعقادکیاگیاجس میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے نابیناافرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدرقاری سعدنوراوردیگرمقررین کاکہناتھاکہ ہرسال15اکتوبرپاکستان سمیت دنیابھرمیں اقوام متحدہ چارٹرڈ کے مطابق سفیدچھڑی کے حفاظت کے طورپرمنایاجاتاہے اور ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوامیں بھی یہ دن منایاجاتاہے جس کابنیادی مقصدعام لوگوں کوآگاہ کرناہوتاہے کہ سفیدچھڑی رکھنے والے افراد کاکس طرح مدد کیا جاسکتا ہے اوریواین کنونشن کے مطابق نابیناافراد کوان کے حقوق کے حوالے سے خطبات ہوتے ہیں۔قاری سعدنورنے دعوی کیا ہے کہWHOکے عدادوشمارکے مطابق اس وقت ملک میں 10فیصدیعنی دوکروڑمعذورافراد ہیں اورخیبرپختونخوا میں 22 لاکھ معذور افراد ہیں جن میں سے 2 لاکھ 83 ہزارافراد بصارت سے محروم ہیں جن میں 82 ہزار بچے بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ملک بالخصوص ہمارے صوبے میں خصوصی افراد کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں خواتین کیلئے صوبے بھر میں صرف دو پرائمری سکول قائم کئے گئے ہیں۔بلائنڈ ایسویسی ایشن کے مطابق یہ اعداد وشمار سائٹ سیور آرگنائزیشن اور محکمہ شماریات کے ہیں۔
ملک میں2کروڑ،خیبرپختونخوا میں 22 لاکھ افراد معذور ہیں
Oct 15, 2017