جماعت اسلامی کا عزم نو کنونشن 22اکتوبر کو ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 22اکتوبر کو ہونے والا" عزم نو کنونشن ـ" عوام میں تبدیلی کا جذبہ اور ولولہ پیدا کرے گا ۔ 22اکتوبر کادن جماعت اسلامی کی مخلص قیادت اور متحرک کارکنان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہوگا ۔ عزم نو کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے وحدت گرائونڈ میں 22اکتوبر کو ہونے والے عزم نوکنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...