تحریک انصاف لاہور کی خواتین کا ونگز بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف لاہور کی خواتین بھی ونگز بحال نہ ہونے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔خواتین عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ونگز کے بغیر الیکشن میں مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے،چیئرمین عمران خان فوری ونگز بحالی کا اعلان کریں ۔ تحریک انصاف لاہور آفس میں شعبہ خواتین کا اجلاس ولید اقبال صدر لاہور اور میاں حماد اظہر جنرل سیکرٹری کے زیر صدارت ہوا جس میں شیخ امتیاز محمود،نعیم الحق، سعدیہ سہیل ، نوشین حامد اوردیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن