لاہور(خبر نگار)شہر میں امن و امان کے پرچار کے لیے علماءکرام اور انتظامیہ نے مل کر کام کرنا ہے اور اس ضمن میںمشترکہ تعاون کی بدولت تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔اِن خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں جید علماءکرام مفتی انتخاب احمد، حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ محمود الحسن توحیدی،جاوید اکبر ساقی، حافظ اشرف احمد، محمد علی نقشبندی، توقیر حسین بابا اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔