بھارت نے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو بے دخل کرنے کی تیاری کرلی

میانمار(اے این این)بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے برسوں پرانے غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کی تیاری کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے قانون و انتظامیہ کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں حکام کو ہدایت کی ہے ہرضلع کا سروے کراکر غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو ریاست سے بے دخل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متصل اضلاع میں دراندازی روکنے کیلئے سکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں۔ یوپی اے ٹی ایس نے گزشتہ دنوں دیوبند اور دیگرمقامات سے غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھاجن کے مبینہ طور پر بنگلہ دیش کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے کا سراغ ملا تھا۔ اتر پردیش میں لاکھوں بنگلہ دیشی شہری اپنی شناخت تبدیل کرکے رہ رہے ہیں۔ صرف لکھنو میں تقریبا90ہزار بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...