لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 13 ایسے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جو پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر رضامند ہیں۔نئے غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ ویسٹ انڈین جیسن ہولڈر کی واپسی ہوئی ہے۔کھلاڑیوں میںمچل میکلینگن (نیوزی لینڈ)، کولن منرو ( نیوزی لینڈ)، جیسن ہولڈر ( ایسٹ انڈیز)، عادل رشید (انگلینڈ)، جان ہیسٹنگ (آسٹریلیا)، مستفیض الرحمن (بنگلہ دیش)، لینڈل سیمنز ( ویسٹ انڈیز)، لیوک رونچی (نیوزی لینڈ)، وائن پارنل (جنوبی افریقا)، جیمز ونس (انگلینڈ)، ڈیرن براوو ( ویسٹ انڈیز)، ایلبی مورکل (جنوبی افریقا)، ٹم بریسنن (انگلینڈ)، جے پی ڈومنی (جنوبی افریقا)، کرس لن (آسٹریلیا)، ایجنلو میتھیوز (سری لنکا)، عمران طاہر (جنوبی افریقا)، ایون لیوئس (ویسٹ انڈیز)، راشد خان (افغانستان) اور مچل جانسن (آسٹریلیا شامل ہیں۔ لیگ میں 2018 میں نئی ٹیم ملتان سلطانز بھی شریک ہوگی۔ ڈرافٹنگ آئندہ ماہ نومبر میں ہو گی۔