برلن (سپورٹس ڈیسک ) برلن کے فٹ بالر زبھی امریکی کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چل نکلے ۔ گزشتہ روز یرشا برلن فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے کے بجائے گھٹنوں کے بل کھڑے ہونا بہتر سمجھا ۔امریکی نیشنل فٹبال لیگ میں بھی سیاہ فام کھلاڑی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے تھے جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلاڑیوں اور لیگ انتظامیہ کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔کھلاڑیوں نے بتایا کہ یہ اقدام سیاہ فام کھلاڑیوں سے نسلی امتیاز اور پولیس کے وحشیانہ تشدد کیخلاف تھا ۔