ایشیاء ہاکی کپ‘ روایتی حریف پاکستان اور انڈیا آج ڈھاکہ میں ٹکرائیں گے

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا اہم اور سنسنی خیز میچ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں اور بھارت جاپان ، بنگلادیش کو شکست دیکر فائنل فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔پاکستان جاپان کے خلاف میچ برابر کرنے کی وجہ سے فائنل فور میں جگہ پکی نہیں کرسکا ہے ، بھارت کے خلاف میچ جیت کر پاکستان فائنل راونڈ میں پہنچ جائے گا لیکن شکست کی صورت میں اسے جاپان اور بنگلادیش کے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا۔جاپان ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اگر اس نے کل بنگلہ دیش کو سات سے آٹھ گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی اور پاکستان بھارت سے ہار گیا تو فائنل فور میں بھارت اور جاپان کی ٹیمیں پہنچ جائیں گی۔دوسری صورت میں پاکستان بھارت سے ہار گیا اور جاپان بھی بنگلادیش کو بڑے مارجن سے شکست نہ دے سکی تو پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر فائنل فور میں پہنچ جائے گا،تو یوں پاکستان کے فائنل فور میں پہنچنے کے امکان زیادہ روشن ہیں۔ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان پانچ بار اور بھارت صرف ایک بار کامیاب رہا ہے۔مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان 170 میچ ہوچکے ہیں جس میں بھارت 57 اور پاکستان 82 میچز میں کامیاب رہا ہے جب کہ 31 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف اب تک 18 اور بھارت پاکستان کے خلاف صرف دس گول کرسکا ہے۔

ڈھاکہ (اے پی پی) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، چین نے اومان کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں ملائیشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے فضل ساریاور حسن اظہری نے گولز کئے، کوریا کی جانب سے واحد گول لی سیونگ کیو نے گول کیا۔ ملائیشیا نے پہلے میچ میں چین کو ہرایا تھا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں چین نے اومان کو 2-1 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ اومان کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...