;;ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا

Oct 15, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس )ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا، سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے بتایا کہ مہمان ٹیم 3 سے 7 دسمبر تک 3 میچز کھیلے گی، یہ مقابلے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہونگے ۔ سیریز کیلیے وزارت داخلہ سے اجازت مل گئی ہے، ورلڈ الیون میں نامور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونگے، پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ آئندہ سال 25 اپریل سے شروع ہوگی،اس ایونٹ کے میچز لاہور، گوجرہ اور فیصل آباد میں منعقد کرائے جائیں گے، لیگ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائےگا۔ کسی بھی کھلاڑی نے ڈیلی الاو¿نس کے حوالے سے شکایت نہیں کی۔
سابق فیڈریشن نے پلیئرز کے 80 لاکھ روپے دینا تھے،ان کی ادائیگی بھی کردی ہے، فنڈز ملتے ہی ہاکی کھلاڑیوں کو رقم ادا کردی جائے گی۔

مزیدخبریں