خصوصی افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھنا مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے

اسلام آباد)نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت خصوصی افراد کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ اُنہو ں نے ان خیالات کا اظہار Pakistan Disabled Foundation (PDF) کے زیر اہتمام بینائی سے محروم افراد کے عالمی دن اور PDFکے قیام کے 20سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ہفتہ کے روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے PFDکی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے گزشتہ دو دہائیو ں پر محیط خدمات کو سراہتے ہوئے فائونڈیشن کے چیئر مین شاہد احمد میمن اور اُن کے ٹیم کے دیگر رفقاء کو کامیاب سیمینار کے انقاد پر مبارک باد دی ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ خصوصی افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔اُنہوں نے خصوصی کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے لیے نئے امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تھوڑی سی توجہ اور کوشش اُن کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خصوصی افراد کو اپنا کردار ادا کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے ان رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نبی کریم ٟﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہ ہو کر ہم خصوصی افراد کو اُن کی دیلز پر تمام ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے خصوصی افراد کو یقین دلایا کے پوری پارلیمنٹ اُن حقوق کے تحفظ کے لیے اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے خصوصی افراد کو یقین دلایا کے اُن سے متعلق قانون سازی کے لیے کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو اُس پر ترجیح بنیادوں پر قانون سازی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن