صومالیہ :آرمی چیف , وزیر دفاع مستعفی :2 بم دھماکوں میں 22 افراد مارے گئے

موغادیشو (آئی این پی+اے ایف پی+صباح نیوز) صومالی وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ اس پیشرفت کو اس افریقی ملک میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف جاری کارروائی کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان دونوں اعلی اہلکاروں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ صومالی فوج القاعدہ سے وابستہ الشباب کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک اسے کوئی خاص پیشرفت حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ صدر عبدالٰہی فرماجو نے جنرل جمعہ حسین کو قائم مقام آرمی چیف لگا دیا ہے۔ ادھر صومالیہ میں 2دھماکوں میں 22افراد مارے گئے۔ موغا دیشو میں فائیو سٹار ہوٹل کے داخلی گیٹ پر بارودی ٹرک اڑا دیا گیا عمارت منہدم، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، 2گھنٹے بعد مدینہ ڈسٹرکٹ میں کار بم دھماکے میں مزید 2افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک مشکوک شخص پکڑا گیا۔ الشباب تنظیم پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...