لاہور( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی کی دو احتساب عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ سیشن جج شکیل احمد کو تین سال ڈیپوٹیشن پر احتساب عدالت نمبر ایک جبکہ سیشن جج پر ویز علی شاہ کو احتساب عدالت نمبر تین میں بطور جج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ دونوں آسامیاں پہلے ججز کی ریٹائر منٹ کی وجہ سے خالی تھیں۔