فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے قسطوں پر اشیاءفروخت کرنےوالا دکاندار جاںبحق‘ محنت کش زخمی ۔تیس سالہ فیصل اعظم سکنہ تاندلیانوالہ بیسٹ ایکسپورٹ فیکٹری میں موٹرسائیکل پر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کھرڑیانوالہ بائی پاس پر چار مسلح افراد نے اسے رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر ڈاکو¶ں نے اسے گولیاں مار دیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا۔ علاوہ ازیں مکوآنہ بائی پاس کے قریب قاسم شاہ نے آسان اقساط پر اشیاءکی دکان بنا رکھی تھی ، تین موٹرسائیکل سوارآئے لوٹ مار کرنا شروع کر دی مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں اندھا دھند فائرنگ کرکے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
وارداتیں