روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ دہرے معیارکے بغیرلڑی جانی چاہیے.دہشت گردی کے خلاف جنگ کاخفیہ ایجنڈا نہیں ہوناچاہیے۔سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرپارلیمنٹری یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کسی کے سیاسی مفادکےلئے انتہاپسندوں کواستعمال نہیں کیاجاناچاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کراورایک دوسرے کاہاتھ تھام کرلڑی جانی چاہیے۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ خودمختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے.ایسی مداخلت سے مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے ممالک میں عدم استحکام ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کے معاملات میں مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ اور دہشت گردی کا خطرہ بڑھا ہے۔