لاہور سمیت 5شہروں میں دولہے بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

لاہور (نامہ نگار+نیٹ نیوز)لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 164 مےں ضمنی انتخابات کے موقع پر برکی کا رہائشی دولہا بارات لے کر جانے کی بجائے ووٹ ڈالنے پولنگ سٹےشن پہنچ گیا۔ ارسلان کی بارات باغبانپورہ جانی تھی۔ اس کا کہنا تھاکہ شادی میں چند گھنٹے تاخیرہوسکتی ہے، لیکن ووٹ ڈالنا زیادہ ضروری ہے۔اس حلقے میں بھی تبدیلی کا نعرہ گونجے گا۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر کئی منفرد مناظر بھی دیکھنے کو ملے، مردان، ملتان، مظفر گڑھ اور جلالپور پیروالا میں دولہے ووٹ ڈالنے پہنچ گئے، باراتیوں کو بھی ساتھ ہی لے آئے۔ووٹ ڈالنا اولین ذمہ داری، مردان کے یاسر نے مثال قائم کر دی۔ حلقہ پی کے 53 کے یاسر کا آج بیاہ تھا، مگر وہ سسرال کے بجائے پہلے پولنگ سٹیشن پہنچے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، دولہے کی دیکھا دیکھی باراتیوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ جلالپور پیروالا میں بھی کچھ ایسا ہی منظر نظر آیا، جہاں دولہے نے ووٹ کے فرض کو مقدم جانا۔ دولہا پولنگ اسٹیشن پر آیا اور باراتیوں کو بھی ساتھ لے آیا۔مظفر گڑھ کے مدثر نے بھی سہرا باندھ کر پہلے پولنگ اسٹیشن کی یاترا کی، پھر بارات دلہن کو بیاہنے گئی۔لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 164 میں برکی کا دولہا بارات لیکر جانے کی بجائے ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔ ارسلان کی بارات باغبانپورہ جانی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ شادی میں چند گھنٹے تاخیر ہوسکتی ہے لیکن ووٹ ڈالنا زیادہ ضروری ہے۔ اس حلقے میں بھی تبدیلی کا نعرہ گونجے گا۔
دولہا ووٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...