ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں مجموعی طور پر12.31 فیصد کمی

Oct 15, 2018

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں مجموعی طور پر12.31 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر 2018ء تک ملک میں مجموعی طورپر13ہزار939 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور13 ہزار731 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.31 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 15 ہزار618 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور15 ہزار710 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں