کاشتکاروں کو کینولہ کی کاشت31 اکتوبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

Oct 15, 2018

ملتان (خبرنگارخصوصی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق کاشتکارکینولہ کی کاشت 31 اکتوبر تک مکمل کریں۔ پچھیتی کاشت کی صورت میں تیلا کا حملہ ہو سکتا ہے۔ فصل کو بیماری سے بچاؤ کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی سفارش کردہ پھپھوندکش زہر بیج کو لگائیں۔منظور شدہ اقسام پنجاب کینولہ، فیصل کینولہ، پی اے آر سی کینولہ ہائبرڈ کاشت کریں۔ شرح بیج آبپاش علاقوں کے لیے دو کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ پیداوار میں اضافہ کے لیے سلفر والی نائٹروجنی کھاد استعمال کریں۔ بیج کے حصول اور کاشتی امور کی رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ سے رجوع کریں۔ تیلدار اجناس کا بیج (NARC) اسلام آباد، پنجاب سیڈ کارپوریشن، مختلف زرعی تحقیقاتی اداروں، شعبہ روغندار اجناس (AARI) فیصل آباد، روغندار اجناس ریسرچ اسٹیشن خانپور، ریجنل زرعی تحقیقاتی ادارہ (RARI) بہاولپور، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (BARI)، چکوال اور پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں