چین قریبی دوست ‘ مشاورت سے سی پیک کا دائرہ وسیع کیا جائیگا : شاہ محمود

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔اسلام آباد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے سونگ تاو اور ان کے وفد کا دفترخارجہ میں استقبال کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا چین پاکستان کا قریبی دوست اور سٹریٹجک معاون شراکت دار ہے اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر خارجہ نے کہا سی پیک پاکستان کی ترقی کے لئے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور ہماری اولین ترجیح ہے۔، چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے تاکہ پورا پاکستان اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے۔
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...