وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کریں گے سپیکر قومی اسمبلی

صوابی(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کریں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں، ہم قوم کی توقعات پرپورا اتریں گے،مہنگائی عارضی بھونچال ہے، پراپیگنڈ ہ زیادہ کیا جارہا ہے ۔صوابی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ضمنی انتخابات میں عام طور پر ٹرن آﺅٹ کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار حقائق سامنے لائے اور معاشی صورتحال سے قوم کوآگاہ کیا، مہنگائی عارضی بھونچال ہے، پراپیگنڈہ زیادہ کیا جارہا ہے، قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں گے۔ا نہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے جبکہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، ہم قوم کی توقعات پرپورا اتریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...