مظفر آباد(آ ئی این پی)بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہوگیا، اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارت نے ایک بار ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے،بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔
بھارت/ فائرنگ
بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب
Oct 15, 2018