ہالی ووڈ ادکار آرنلڈ شوارزنیگر نے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر معافی مانگ لی

لاہور(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار اور فلم ساز آرنلڈ شوارزنیگر نے خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے رویئے پر معافی مانگ لی۔ 71 سالہ آرنلڈ شوارزنیگر نے پروفیشنل باڈی بلڈر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں وہ اداکاری کے شعبے میں آئے۔آرنلڈ شوارزنیگر نے باڈی بلڈنگ کے ذریعے ہی شہرت حاصل کی اور ان کی باڈی کے دنیا بھر میں چرچے رہتے تھے۔ چونکہ وہ باڈی بلڈر بھی رہ چکے تھے، اس لیے اداکاری کے دوران پرکشش ہونے کی وجہ سے ان کے کئی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات بھی رہے اور متعدد خواتین نے ان پر ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کیے۔ انتخابات کے دوران بھی ان پر خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے، تاہم انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا۔ تاہم اب پہلی بار اداکار اور سیاست دان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متعدد بار خواتین کے ساتھ سلوک اور رویہ اختیار کرنے کے دوران حدود پار کر گئے، جس پر انہیں افسوس ہے۔ اپنے رویئے پر شرمندگی ہے، اس لیے وہ متاثرہ خواتین سے معافی کے طلبگار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن