طلبا تعلیم کے ساتھ سپورٹس سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں: طاہرالقادری

Oct 15, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن، سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ طلباء تعلیم کے ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں، مضبوط جسم میں ہی ایک مضبوط دماغ پرورش پاتا ہے، کھیلوں کا مثبت رویوں کے فروغ، معتدل فکر کی تشکیل اور کردار سازی میں اہم کردار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور کے خصوصی دورہ کے موقع پر طلبائ، پروفیسرز،لیکچررز سے گفتگو کے دوران کیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے اس موقع پر طلباء سے ملک کر شوٹنگ بال کھیلی اور فٹبال کی زور دار ککس لگائیں، طلباء قائد تحریک کی ہٹس اور شوٹس سے محظوظ ہوتے رہے اور ہر ہٹ پر تالیاں بجا کر داد دیتے رہے۔

مزیدخبریں