لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب سمیت ملک بھر میں کبڈی کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ گراس روٹ لیول پر اس کھیل کی مقبولیت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون و صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن راجہ بشارت نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور اور دیگر عہدیداران کے ساتھ خصوصی ملاقات میں کیا۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پچھلے چار پانچ سالوں میں پنجاب میں کبڈی کی ترقی کے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے گئے تھے۔ وزیر اعظم کی خواہش ہے پاکستان کے روایتی کھیلوں کو ایک مرتبہ پھر زندہ کیا جائے۔