ایشین ٹور گالف چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے تیراوت نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) تین لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم کی ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے تیراوت 276 سکور کے ساتھ جیت لی جس پر انہیں ٹرافی کے ساتھ 54 ہزار امریکی ڈالر انعام دیا گیا۔ تھائی لینڈ کے ہی جاکرا فان اورنامچوک ایک سکور کے فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان رہے۔ پاکستان کے محمد منیر 278 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چائنہ کے لیویان وائی چوتھے، جبکہ پاکستان کے مطلوب احمد 280 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ اس موقع پر انویشنل ایونٹ میں بریگیڈئر (ر) نیئر افضل نے گراس میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ انٹرنیشنل گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے جنہوں نے کراچی جم خانہ میں کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گالفرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...