برطانوی رائیڈر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

Oct 15, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن میں برطانوی رائیڈر نے موٹر سائیکل ریس جیت کر مسلسل فتوحات کی تعداد کو ریکارڈ 9 تک پہنچا لیا۔سان جوآن کے موٹو ٹریک پر سپر بائیک کا ریس مقابلہ ہوا، جس میں دنیا بھر کے رائیڈرز اِن ایکشن نظر آئے۔ آئرش رائیڈر جوناتھن ریا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جوناتھن نے سپر بائیک کے عالمی مقابلوں میں مسلسل 9ویں جیت سے ریکارڈ قائم کر دیا۔

مزیدخبریں