ریلوے کالونیوں میںبجلی نظام کو ماڈرنائیز کرنے کے حوالے سے اجلاس

Oct 15, 2018

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ہدایت پر اور نئی حکومت کے ویژن کے مطابق سیکرٹری /چیئرمین ریلویزمحمدجاوید انور اور سیکرٹری پاورعرفان علی کے درمیان پاکستان ریلوے کی تمام کالونیوں کے اندر بجلی کے نظام کو واپڈا کے ڈیزائن کے مطابق ماڈرنائیز کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو لیسکومجاہد پرویز، ایم ڈی پپیکووسیم افتخار، جی ایم ثاقب جمال، ڈائریکٹر کے الیکٹرک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کی تاروں کا نیا سسٹم واپڈا کی ضرورت کے مطابق ڈسٹری بیوشن اور نئے میٹر لگانے کے حوالے سے جلد از جلد رپورٹ تیار کی جائے گی۔ تاکہ بجلی کی مد میں ریلوے کے نقصان کو کم کیا جا سکے جوکہ ایک ارب روپے سالانہ سے زیادہ ہے اور ریلوے ملازمین کے بجلی کے ولٹیج کے حوالے سے مسائل کو بھی ختم کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری/چیئرمین ریلویزمحمدجاوید انور،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ظفر اللہ کلوڑ، چیف انجینئر اوپن لائن نثار میمن، چیف الیکٹریکل انجینئر افضل باجوہ اور چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر عنبرین زمان سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں