اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد نوید نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکبا د پیش کی ہے ،یہاں سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے علاقے کا فخر ہیں ،ان کی فتح جمہوریت پسندوں کی فتح ہے راجہ نوید نے کہا کہ عام انتخابات میں جس طرح سے پاکستان کے عوام کی رائے کو تبدیل کیا گیا عوام نے ضمنی انتخابات میں اس کا بدلہ چکا دیا ہے اور اپنی حقیقی رائے کا اظہار کیا ہے یہی عوام کی رائے ہے جو عام انتخابات میں بھی تھی لیکن بدقسمتی سے عوامی رائے کا احترام نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی علاقے کی تعمیر ترقی کے لیے کردار اداکریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کو ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرراجہ محمد نوید کی مبارکبا د
Oct 15, 2018